Oct ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیرخارجہ کی حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے فلسطین کی صورتحال سے متعلق دوحہ میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق طوفان الاقصی آپریشن کی کامیابی کے بعد فلسطین کی تحریک اسلامی کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے ساتھ ایران کے حکام کی یہ پہلی ملاقات ہے۔
امیر عبداللہیان نے اپنے علاقائی دورے میں پہلے عراق اور پھر لبنان، شام اور قطر کے ملکوں کا دورہ کیا اور وہاں کے اعلی حکام کے ساتھ صیہونی حکومت کی جارحیتوں کے خاتمے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔
صیہونیوں کی ذلت آمیز شکست اور ان کے بعض فوجی ٹھکانوں اور مقبوضہ علاقوں کا ہاتھ سے نکل جانا اس بات کا باعث بنا ہے کہ اس غاصب حکومت کے حکام نے حالیہ چند دنوں کے دوران غزہ کے عام شہریوں اور بے گناہ افراد پر ستم کے پہاڑ توڑ دیئے ہيں اور ان کا محاصرہ کرکے جنگی جرم کے مرتکب ہوئے ہيں۔

ٹیگس