غزہ میں طبی مراکز پر غاصب صیہونی حکومت کی بمباری، متعدد شہید و زخمی
غزہ میں طبی مراکز پر غاصب صیہونی حکومت کی بمباری میں کم سے کم آٹھ امدادی کارکن شہید ہوگئے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی ذرائع کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے جنوب میں واقع ایک علاقے کو جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے ایک بار پھر طبی مراکز اور ایمبولینسوں پر حملہ کیا ہے۔
اس حملے میں کم سے کم آٹھ امدادی کارکن شہید جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے۔
غاصب صیہونی حکومت نے ایسی حالت میں امدادی کارکنوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کی بمباری میں عام شہریوں کو نجات کو دلانے اور ملبے کے نیچے سے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔
فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے ایک بار پھر غزہ کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے اب تک کی سب سے شدید بمباری کی ہے۔ ان ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی حکومت رہائشی علاقوں کے ساتھ ساتھ اسپتالوں اور طبی مراکز کو بھی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہے۔