Nov ۲۸, ۲۰۲۵ ۲۱:۵۳ Asia/Tehran
  • پاکستان : ڈاکٹر لاریجانی کے بیان کا خیر مقدم

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے آج اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی کے پاکستان اور ایران کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کی صلاحیت والے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:  پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے آج اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی کے پاکستان اور ایران کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کی صلاحیت موجود ہونے کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس موقف سے خوش ہیں کیونکہ یہ ایران کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے پاکستانی رہنماؤں کے نقطہ نظر کے مطابق ہے
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعلقات کے ساتھ ہی تعاون کو فروغ دینے اور اسے اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح تک بڑھانے کے اور بھی شعبے موجود ہیں جن پر ہم توجہ دے سکتے ہیں۔
 

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن ہمیشہ سے دونوں ممالک کے مذاکرات میں شامل رہی ہے اور ہم اس کا جائزہ ہمارے ایجنڈے میں ہے ۔
طاہر اندرابی نے کہا کہ تہران اور اسلام آباد اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اس مسئلے کو دو طرفہ طور پر حل کیا جا سکتا ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ حالیہ مذاکرات کے ایجنڈے میں مقامی کرنسیوں میں تجارت بھی شامل تھی اور ہم اس کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

ٹیگس