Nov ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۶:۱۹ Asia/Tehran
  • انڈونیشیا، شدید  بارش اور لینڈ سلائڈنگ سے 84 ہلاک

انڈونیشیا کے جزیرہ سُماٹرا میں شدید بارشوں ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد چوراسی تک پہنچ گئی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس ہفتے سُماٹرا جزیرے کے مختلف علاقوں میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے- شمالی سُماٹرا پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ آج صبح تک ہلاکتوں کی تعداد چوراسی ہوگئی ہے، جبکہ پچانوے افراد زخمی اور کم از کم پینسٹھ افراد لاپتہ ہیں۔ انڈونیشیا کے مغربی صوبہ آچے میں بھی شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس کے سبب پندرہ سو سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، کئی علاقوں میں بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔
 

ہمیں فالو کریں : 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

انڈونیشیا کے ساتھ ساتھ ملائشیا اور تھائی لینڈ میں بھی شدید بارشوں سے سخت نقصان ہوا ہے ۔ 

ٹیگس