ہندوستان: بی جے پی مغربی بنگال میں اقلیتی علاقوں کے ووٹروں کے نام فہرست سے ہٹا رہے ہیں، ترنمول کانگریس کا الزام
ہندوستان کی ترنمول کانگریس پارٹی کا کہنا ہے کہ بی جے پی اور کچھ انتخابی اہلکار مغربی بنگال میں اقلیتی علاقوں کے ووٹروں کے نام فہرست سے ہٹا رہے ہیں
سحرنیوز/ہندوستان: ترنمول کانگریس ٹی ایم سی نے مغربی بنگال میں جاری خصوصی گہری نظرثانی ایس آئی آر کے عمل کو سختی سے چیلنج کیا اور جمعہ کو پارٹی کے دس ارکان پارلیمنٹ کا وفد قومی دارالحکومت دہلی میں کمیشن کے مرکزی دفتر پہنچا اور ایس آئی آر کی کارروائی پر سنگین اعتراضات پیش کیے۔ ٹی ایم سی کے وفد نے کمیشن کو ایک تحریری شکایت سونپی، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ایس آئی آر کے نام پر بڑے پیمانے پر نام حذف کیے جا رہے ہیں اور یہ عمل خاص طور پر اقلیتی آبادی والے علاقوں اور ٹی ایم سی کے مضبوط ووٹ بینک کو نشانہ بنا رہا ہے۔
ٹی ایم سی کے مطابق، اس پورے عمل میں بی جے پی اور انتخابی کمیشن کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت شامل ہے، تاکہ لاکھوں ایسے ووٹروں کے نام کاٹے جائیں جو بی جے پی کے خلاف ووٹ دے سکتے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok
پارٹی نے اپنے مکتوب میں دعویٰ کیا کہ بنگال کے کئی اضلاع میں اچانک ہزاروں ووٹروں کو غیر مستند قرار دے کر فہرست سے نکال دیا گیا ہے، جس سے سیاسی ماحول میں بے چینی پیدا ہوئی ہے۔
دوسری جانب مرکز کا مؤقف ہے کہ ایس آئی آر کا مقصد صرف جعلی یا غیر قانونی طریقے سے ووٹر بنے ہوئے افراد کی نشاندہی ہے