Oct ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۰:۰۳ Asia/Tehran

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب سمیت مقبوضہ فلسطین، بئرالسبع، اشدود ، عسقلان ، نتیفوت اور سدیروت پر دسیوں راکٹ اور میزائل برسائے ہيں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: مزاحمتی قوتوں کے میزائلی حملوں کے ساتھ ہی غزہ سے متصل غلاف غزہ سے موسوم علاقے میں سائرن بجنے لگے اور صیہونیوں نے پناہ گاہوں میں جگہ لی۔
اسی طرح حماس نے سدیروت شہر پر بھی دو میزائل فائر کئے ہیں۔ کچھ گھنٹے قبل بھی فلسطین کی مزاحمتی فورسز نے تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس شہروں کو اپنے میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
واضح رہے کہ طوفان الاقصی کارروائیاں ایسے میں دسویں روز میں داخل ہوئی ہیں کہ صیہونی حکومت مزاحمتی قوتوں کے سامنے بے بس نظر آرہی ہے اور وہ اپنی پوری طاقت غزہ کے رہائشی علاقوں، طبی مراکز اور مساجد پر بموں سے حملے میں جھونک رہی ہے کہ جس کے نتیجے میں اب تک دوہزار آٹھ سو سے زیادہ افراد شہید اور دس ہزار نو سو کے ‍قریب زخمی ہوچکے ہيں۔

ٹیگس