Oct ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۹ Asia/Tehran
  • طوفان الاقصی میں صیہونیوں کی ہلاکتوں کی تازہ ترین تعداد سامنے آ گئی

صیہونی حکومت کے ایک نامہ نگار نے کہا ہے کہ استقامتی محاذ کے مجاہدوں کے حملوں میں اب تک ایک ہزار آٹھ سو پندرہ صیہونی ہلاک ہوچکے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: قدس کی غاصب اورجابرصیہونی حکومت کے نامہ نگار یوسی میلمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ہے کہ عزالدین قسام بریگيڈ کے حملوں میں اب تک ایک ہزار آٹھ سو پندرہ صیہونی ہلاک ہوچکے ہيں کہ جن میں سے چار سو پچپن صیہونیوں کی شناخت نہيں ہوسکی ہے- میلمان نے کہا کہ ہلاک شدگان میں ایک ہزار عام شہری ، دو سو اکیانوے فوجی ، شاباک کے دس افسر اور چون پولیس افسر شامل ہيں ۔ جبکہ پانچ پولیس افسر لاپتہ ہیں۔

دوسری جانب صیہونی حکومت کے فوجیوں کے جانی نقصانات سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کے بعد صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل دس نے اسرائیلیوں کی ایک بڑی تعداد کے جنگ سے فرار کرنے اور غزہ پر حملے میں فوج کا ساتھ دینے سے انکارکرنے کی خبر دی ہے ۔

اس چینل کے بقول، ہمیں بہت سے اسرائیلی فوجیوں کے فرار کرجانے اور غزہ پر حملے میں فوج کا ساتھ نہ دینے کی خبریں موصول ہوئی ہیں ۔غاصب فوجیوں کے اعلی کمانڈروں اور افسروں کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہيں اور فوج کے اعلی افسروں اور حکام کے پسپائی اختیار کرنے کی خبریں مل رہی ہیں

ٹیگس