غزہ پر صیہونی حملے جاری، شمالی غزہ میں 40 فلسطینی شہید (ویڈیو)
غاصب صیہونی حکومت نے بدھ کی صبح کو شمالی غزہ پر اپنے حملے جاری رکھتے ہوئے سینتیس فلسطینیوں کو شہید کردیا- تین اور فلسطینی خان یونس میں صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں کی بمباری میں شہید ہوگئے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی وزارت داخلہ نے بدھ کو کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے شمالی غزہ پر تازہ ترین حملے کرکے چالیس فلسیطینیوں کو شہید کردیاہے۔ فلسطین کی وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ صیہونی فوج نے شمالی غزہ کے شہر جبالیا، حلمیہ السعدیہ اورالقصاحب علاقوں میں فلسطیینون کے گھروں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں سینتیس فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
خان یونس میں غاصب فوجیوں نے ایک ایسی رہائشی عمارت پر میزائل گرایا کہ جس کے رہائشی، مسلسل بارہ روز سے جاری غاصب اسرائیلی فوج کی بمباری کے سبب اپنا گھر بار چھوڑ کر خان یونس آئے تھے۔
اس میزائل حملے میں بھی تین فلسطینی شہید ہوگئے جس میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ فلسطین کے المعمدانی ہسپتال پر حملے کے بعد فلسطین میں تین روزہ عام سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔