Oct ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۳:۴۴ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کا بڑے پیمانے پر قتل عام، امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم کو گلے لگا لیا

صیہونی حکومت کی حمایت کے لیے بائیڈن نے ایسے میں مقبوضہ علاقے کا دورہ کیا کہ جب صیہونی حکومت کی فوج نے کل رات غزہ کے المعمدانی ہسپتال پر بمباری کی ۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: امریکی صدر جو بائیڈن کا طیارہ آج صبح جب  تل ابیب کے بین گورین ہوائی اڈے پر پہنچا تو صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ان کا استقبال کیا اور انھیں گلے سے لگا لیا۔

اس کے بعد ان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں غزہ کی صورتحال خاص طور سے کل رات غزہ کے المعمدنی ہسپتال پر بمباری اور بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی شہادت پر گفتگو ہوئی۔

صیہونی حکومت کی حمایت کے لیے بائیڈن  نے ایسے میں مقبوضہ علاقے کا دورہ کیا کہ جب صیہونی حکومت کی فوج نے کل رات غزہ کے المعمدانی ہسپتال پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے ایکس میسنجر پر ایک پیغام میں اعلان کیا تھا کہ وہ صیہونی حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تل ابیب جائیں گے۔

در ایں اثناء صیہونی حکومت کے "کان" نیٹ ورک نے گزشتہ روز اطلاع دی تھی کہ بائیڈن بدھ کے روز اردن میں ہونے والے چار فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس ملاقات میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس، اردن کے شاہ عبداللہ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی موجود ہوں گے۔

لیکن اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفادی نے منگل کی رات اعلان کیا کہ صیہونی حکومت، امریکہ اور مصر کے ساتھ چار فریقی ملاقات، غزہ میں ایک ہسپتال پر بمباری کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی ہے۔

ٹیگس