Oct ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۲ Asia/Tehran
  • شام اور عراق میں امریکہ کے فوجی اڈوں پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ

امریکہ کے فوجی اڈوں پر ڈرون اور میزائلوں سے حملوں میں ہونے والے ممکنہ نقصان کے بارے میں رپورٹ نہیں ملی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین ٹی وی چینل نے شام میں التنف اور کونیکو امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون اور میزائل حملے کئے جانے کی خبر دی ہے۔

 شام و عراق اور اردن کی مشتریہ سرحد پر واقع التنف امریکی فوجی اڈے پر تین ڈرون طیاروں سے حملہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان ڈرون طیاروں نے علاقے کی فضا میں پرواز کی اور امریکی فوجی اڈے کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔

ابھی تک ممکنہ نقصان کے بارے میں رپورٹ نہیں ملی ہے۔

شام میں شمالی دیرالزور میں واقع کونیکو امریکی فوجی اڈے پر بھی دو میزائلوں سے حملہ ہوا۔

المیادین کے مطابق اس حملے کے بعد علاقے کی فضا میں امریکی جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر پرواز کرنے لگے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراق کی تحریک استقامت نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں صوبے الانبار میں عین الاسد اور کردستان میں اربیل میں واقع الحریر امریکی فوجی اڈے پر حملہ کرنے کی ذمہ داری قبول کی  تھی۔

ٹیگس