Oct ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran
  • مزاحمتی محاذ دہشت گرد نہیں

دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح مصر کے شہروں قاہرہ ، اسکندریہ ، دمنھور اور دیگر صوبوں میں اس ملک کے عوام نے مظاہرے کئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: مصر میں ہونے والے مظاہروں کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین کا پرچم اٹھا کر فلسطین کی حمایت، اور غاصب اسرائیل کی بربریت کے خلاف نعرے لگائے اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

اس رپورٹ کے مطابق شہر دمنھور میں مظاہرین نے نعرے لگائے کہ مزاحمتی محاذ دہشت گرد نہیں ہے۔

گذشتہ روز ایک صیہونی اخبار نے فلسطینی مزاحمت اور حزب اللہ کی حمایت میں، مصریوں کے مظاہرے کی ویڈیو نشر کرکے ، عالم اسلام میں مزاحمتی محور کی مقبولیت کے تعلق سے تل ابیب کے حکام کو خبردار کیا

ٹیگس