Oct ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۳ Asia/Tehran
  •  غزہ کی تازہ ترین صورتحال، مزید 110 فلسطینی شہید

غزہ پر صیہونی فوجیوں کے حملے جاری رہنے کے نتیجے میں شہدا کی تعداد میں اضافہ ہوگيا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: طوفان الاقصی آپریشن کے سولہویں دن غاصب صیہونی فوجیوں نے غزہ پٹی میں طبی مراکز اور مذہبی مقامات سمیت پبلک مقامات پر اپنے وحشیانہ حملوں میں شدت پیدا کر دی ہے۔

صیہونی فوج نے المعمدانی ہسپتال پر حملے کے بعد مزید ہسپتالوں پر بمباری کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ہفتے کی شام غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج کے حملوں کے نتیجے میں ایک سو دس سے زیادہ عام شہری شہید ہوگئے ہیں۔

مجموعی طور پر غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد چار ہزار چار سو سے تجاوز کر چکی ہے۔غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں اور رہائشی مکانات اور مساجد پر بمباری کے نتیجے میں صرف ہفتے کے دن دو سو فلسطینی شہید اور چار سو سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ بنابریں سات اکتوبر سے غزہ پٹی پر شروع ہونے والے صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں اب تک چار ہزار چار سو فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں ایک ہزار سات سو چھپن سے زیادہ بچے اور تقریبا ایک ہزار خواتین شامل ہیں ۔ ان حملوں میں تیرہ ہزار فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

غزہ پٹی میں طبی ذرائع نے خبر دی ہے کہ غزہ کے غیر فوجی علاقوں پر گزشتہ شب کی بمباری کے نتیجے میں پچاس فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

ٹیگس