تل ابیب میں صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ
پریس ذرائع نے تل ابیب میں صیہونی وزیراعظم کے خلاف مظاہرہ کئے جانے اور غزہ میں صیہونی قیدیوں کو رہا کئے جانے کی درخواست کی خبر دی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: مقبوضہ فلسطین کے سیکڑوں صیہونی شہریوں نے تل ابیب میں صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی ہے۔
ان صیہونیوں نے غزہ میں صیہونی آبادکاروں کو رہا کئے جانے کی اپیل بھی کی ہے کہ جنھیں فلسطین کی تحریک مزاحمت نے صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کا منھ توڑ جواب دیتے ہوئے قیدی بنا لیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے سروے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ اسّی فیصد صیہونی، غاصب صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کو ہی غزہ اور مقبوضہ علاقوں کی موجودہ صورت حال کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔ صیہونی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی جنگ کی بنا پر دو لاکھ صیہونی آباد کار مقبوضہ فلسطین کو ترک کرنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔ صیہونی کابینہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ لبنان و غزہ کے قریبی علاقوں سے ایک لاکھ صیہونی منتقل ہو گئے ہیں۔ غاصب صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل بارہ نے اعلان کیا ہے کہ لبنان سے ملنے والے مقبوضہ فلسطین کے سرحدی علاقوں سے ساٹھ ہزار صیہونیوں کو منتقل کئے جانے کی کارروائی شروع ہو چکی ہے۔