Oct ۲۳, ۲۰۲۳ ۲۲:۳۰ Asia/Tehran
  • اکثر صیہونیوں نے نیتن یاہو کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

غاصب اسرائیل میں ہونے والے ایک تازہ سروے میں اکثر صیہونیوں نے نیتن یاہو سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

سحرنیوز/ دنیا: خبر رساں ایجنسی "سما" نے آج ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق مقبوضہ اراضی میں ایک تازہ سروے ہوا ہے جس میں شریک صیہونیوں کی اکثریت نے کہا ہے کہ وہ اپنے وزیراعظم نیتن یاہو کا استعفیٰ چاہتے ہیں۔

سروے کے مطابق 75 فی صد صیہونیوں نے بتایا کہ وہ فلسطین کے استقامتی محاذ کے طوفان الاقصیٰ آپریشن میں ہونے والی شرمناک شکست کے لئے نیتن یاہو کو ذمہ دار سمجھتے ہیں۔ سروے میں شریک 66 فی صد صیہونیوں کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم نیتن یاہو اپنے عہدے سے استعفیٰ  دے دیں۔

قابل ذکر ہے کہ فلسطین کے استقامتی محاذ کے مقابلے میں غاصب اسرائيل کی شکست کے بعد نیتن یاہو اور صیہونی کابینہ کے تئیں صیہونیوں کی نفرت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

 

ٹیگس