Oct ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۲:۰۷ Asia/Tehran
  • امریکی قرارداد ویٹو کرنے پر ہنیہ نے روس اور چین کا شکریہ ادا کیا

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ایک بیان میں، سلامتی کونسل میں روس اور چین کے موقف، اور صیہونی غاصب حکومت کی حمایت میں امریکی قرارداد کو ویٹو کرنے کے اقدام کو سراہا ہے-

سحر نیوز/ عالم اسلام: اسماعیل ہنیہ نے غزہ کے عوام کے خلاف حملوں اور جرائم کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کرنے والے سلامتی کونسل کے تمام رکن اور غیر رکن ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا- انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی حکومت کو، انسانی حقوق کا احترام کرنے اور فلسطینی عوام بالخصوص غزہ کے عوام کے حقوق کے لیے بین الاقوامی اور انسانی قوانین اور قراردادوں پر عمل درآمد کرنے کا پابند بنائے۔

واضح رہے کہ روس اور چین نے سلامتی کونسل میں غزہ سے متعلق امریکی قرارداد کو جو صیہونی حکومت کے حق میں تھی ویٹو کردیا ہے۔اس قرارداد میں غزہ کے لیے انسانی امداد بھیجنے کا ذکر تو کیا گیا لیکن غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں اور جرائم کو روکنے کا ذکر نہیں کیاگیا ہے۔

ٹیگس