Oct ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۳:۰۹ Asia/Tehran
  • عراق کی اسلامی مزاحمت کے، امریکی چھاؤنی عین الاسد پرڈرون حملے

عراق کی اسلامی مزاحمت نے عراق میں عین الاسد امریکی چھاؤنی پر تازہ ترین ڈرون حملے کی خبر دی ہے-

سحرنیوز/ عالم اسلام: عراق کی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اس نے مغربی عراق میں واقع غاصب امریکی فوجی چھاؤنی، عین الاسد کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے کہ جو اپنے ہدف پر لگا ہے- بعض خبری ذرائع نے جمعرات کی صبح شمالی عراق میں واقع حریر نامی امریکی فوجی اڈے پر بھی ڈرون حملے کی خبر دی ہے-

عراقی مزاحمت نے حال ہی میں شام اور عراق میں امریکی اڈوں کے خلاف اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔ یہ حملے فلسطینی قوم کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے مسلسل جرائم اور اس حکومت کےلئے امریکی حمایت کے جواب میں کیے گئے ہیں۔

ٹیگس