حزب اللہ نے غاصب صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانے کو بنایا نشانہ
Oct ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
لبنان کی اسلامی استقامتی تحریک نے ایک بار پھر غاصب صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: لبنان کی عوامی تحریک حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدوں نے لبنان کی سرحد کے قریب صیہونی فوج کے ابو دجاج ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لبنان کی اسلامی استقامتی تحریک نے لبنان کی سرحد کے قریب ایک بار پھر غاصب صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے جس میں اس فوجی ٹھکانے کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔
لبنان کی اسلامی استقامتی تحریک نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے دلیروں نے غاصب صیہونی حکومت کے الصدح فوجی ٹھکانے پر بھی میزائل حملہ کیا ہے۔ حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں صیہونی فوج کو براہ راست نشانہ بنایا گیا جبکہ اس فوجی ٹھکانے کو بھی شدید نقصان پہنچا۔