Oct ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
  • غزہ پر کل رات کی شدید بمباری میں شہید ہونے والے 300 افراد کہاں جا رہے تھے

غزہ پٹی پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد آٹھ ہزار تین سو چھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر کل رات صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے شدید بمباری کی جس کے دوران 3 سو سے زائد افراد شہید ہوئے۔ کل رات کے حملے میں شہید ہونے والے افراد پناہ لینے کیلئے امن کی جگہ جا رہے تھے جن پر اسرائیلی طیاروں نے فضائی حملے کئے۔ غاصب اسرائيل کے جنگی طیاروں نے اسی طرح الاقصی ہسپتال کے عملے اور اس میں پناہ لینے والے افراد کو ہسپتال سے چلے جانے  پر مجبور کرنے کے لئے پچیس بار اس ہسپتال کے اردگرد بمباری کی۔

سرکاری اعلان کے مطابق گزشتہ چوبیسویں روز کے دوران شہداء کی تعداد آٹھ ہزار تین سو چھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

یونیسف کا کہنا ہے کہ ان میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔

صیہونی حکومت نے اپنے جرائم اور مظالم کو چھپانے کے لئے انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروس دوبارہ بند کر دی ہے۔

ٹیگس