Nov ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۱ Asia/Tehran
  • سید حسن نصراللہ: طوفان الاقصی کی وجوہات کیا کیا تھیں؟

طوفان الاقصی کی وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے سید حسن نصراللہ نے کہا کہ گذشتہ چند برس کے دوران مقبوضہ فلسطین کی صورتحال انتہائی پیچیدہ تھی۔

سحرنیوز/عالم اسلام: طوفان الاقصی کی وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے سید حسن نصراللہ نے کہا کہ گذشتہ چند برس کے دوران مقبوضہ فلسطین کی صورتحال انتہائی پیچیدہ تھی۔ ایک انتہاپسند، احمق اور وحشی حکومت بر سر اقتدار ہے۔
صیہونی جیلوں میں موجود فلسطینیوں کی صورتحال بد سے بدتر ہوئی اور ان کے گھر والوں پر صیہونی احمق وزیروں نے دباؤ بھی بڑھا دیا۔
مسجد الاقصی کی توہین میں بھی اضافہ ہوا۔ غزہ کے محاصرے کی صورتحال بھی بدتر ہوتی گئی۔ غرب اردن میں موجود چیلنجز من جملہ نئی صیہونیوں کالونیوں کی تعمیر اور فلسطینیوں کے گھروں کو تباہ کیا گیا۔
سارے عالمی ادارے من جملہ اقوام متحدہ یورپی یونین و غیرہ سب خاموش رہے۔ ان کی پالیسی میں ہی فلسطین میں سدھار لانے کی کوئی جگہ نہیں تھی۔ ایک حادثہ وجود میں آنے کی ضرورت تھی۔

ٹیگس