Nov ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۷ Asia/Tehran
  • سیدحسن نصراللہ: غزہ کی جیت، فلسطین، غرب اردن اور پورے علاقے کی جیت ہے

سیدحسن نصراللہ نے کہا کہ یہ بات بالکل صحیح نہیں کہ غزہ کی کامیابی ایران یا اخوان المسلمین کی کامیابی ہے، بلکہ غزہ کی جیت فلسطین، غرب اردن اور پورے علاقے کی جیت ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ بات بالکل صحیح نہیں کہ غزہ کی کامیابی ایران یا اخوان المسلمین کی کامیابی ہے، بلکہ غزہ کی جیت فلسطین، غرب اردن اور پورے علاقے کی جیت ہے۔
اگر اسرائیل جیت گیا تو لبنان، فلسطین علاقے کی سلامتی کے ساتھ کیا پیش آئےگا؟ آج جبکہ دشمن غزہ کے دلدل میں ڈوب رہا ہے تو چیخ چلّا رہا ہے اور دوسرے ممالک کو مرعوب کرنا چاہتا ہے اگر جیت گیا تو کیا ہوگا؟
انہوں نے عرب ممالک کی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک کو چاہیے کہ جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے کم سے کم رفح سرحد کو کھول کر فلسطینی زخمیوں کا علاج کروائیں، اگر اسرائیل پر تیل اور اشیائے خورد و نوش بند نہیں کرسکتے۔

ٹیگس