Nov ۰۶, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran

عراقی عوام نے دارالحکومت بغداد میں اجتماع کرکے ، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے دورۂ بغداد کی مذمت کی۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ایسے میں جبکہ بچوں کی قاتل حکومت اسرائیل کی حمایت کرنے کے سبب امریکہ کے خلاف مسلمانوں کا غم و غصہ بھڑک اٹھا ہے، امریکی وزیر خارجہ عراقی عوام کے احتجاج کے درمیان بغداد پہنچے اور عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق، انٹونی بلینکن کے دورہ بغداد کے موقع پر ہی، عراق کی صدر تحریک کے سربراہ سید مقتدی صدر نے ایک بیان جاری کیا جس میں بغداد کے باشندوں کو تحریر اسکوائر میں فوری طور پر جمع ہونے کی اپیل کی تاکہ امریکی وزیر خارجہ کے دورۂ بغداد کی مذمت کریں۔
اسی سلسلے میں بغداد کے تحریر اسکوائر پر عراقی عوام کی ایک بڑی تعداد جمع ہوئی اور صیہونی حکومت اور امریکہ کے پرچموں کے ساتھ امریکی صدر جو بائیڈن کی تصویروں کو پیروں سے روندا، اور پھر انہیں آگ لگا دی۔

ٹیگس