Nov ۰۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۴ Asia/Tehran
  • افغانستان: کابل میں دھماکہ، سات افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم سے کم سات افراد جاں بحق ہوگئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے سیکورٹی کمانڈر کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ منگل کی رات دارالحکومت کابل کے مغرب میں واقع دشت برچی میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں سات افراد جاں بحق اور بیس دیگر زخمی ہو گئے۔
اس ترجمان نے علاقے میں سیکورٹی فورس کی تعیناتی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بم دھماکے کے بارے میں مزید تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اگرچہ ابھی تک کسی نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم افغانستان میں ہونے والے اس قسم کے بیشتر دھماکوں اور حملوں کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کی ہے جو افغانستان کے مختلف علاقوں میں سرگرم عمل ہے اور اپنے دہشت گردانہ حملوں کے ذریعے نہ صرف افغانستان بلکہ علاقائی سطح پر بدامنی و عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ عالمی سامراج کے ناپاک و شرمناک مقاصد کے حصول کی راہ ہموار کی جا سکے۔

ٹیگس