Nov ۰۹, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
  • مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی: مصر نے امریکی مطالبہ مسترد کردیا

مصر کی حکومت نے غزہ کے انتظام و انصرام کے بارے میں امریکی خفیہ ایجنسی، سی آئی اے، کے سربراہ کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز کی اس تجویز کو قبول نہیں کیا ہے کہ مصر غزہ کا انتظام اپنے ہاتھ میں لے لے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق مصر کے صدر نے کہا کہ ان کا ملک حماس کے خاتمے کے لئے کوئی کام نہیں کرے گا کیونکہ مصری حکومت کو مصر سے متصل غزہ کی سرحد کی سیکورٹی کے لئے حماس کی ضرورت ہے۔
ادھر اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے بھی کہا ہے کہ غزہ کے خلاف جنگ اسرائیل کے بعد پیدا ہونے والی ممکنہ صورت حال کے بارے میں کسی بات کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم جنگ کے بعد عرب یا غیر عرب افراد کے ذریعہ غزہ کے انتظام سے متعلق ہر بات کے مخالف ہیں۔
اردن کے وزیر خارجہ نے کہا حماس ہمیشہ زندہ رہنے والا ایک نظریہ ہے اور جو بھی مختلف صورت حال کا خواہاں ہو اسے فلسطینی عوام کے حقوق کی پابندی کرنی چاہیے۔

ٹیگس