Nov ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیل کو خبردار کر دیا، غزہ سے نکلنا ممکن نہیں ہے

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کا کہنا ہے کہ وہ دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر آمادہ ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے رہنما احسان عطایا نے دشمن کے مقابلے کے لیے مزاحمت کی تیاری پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت غزہ پٹی کے اندر جتنی زیادہ گھسے گی اتنی ہی دلدل میں دھنستی چلی جائے گی۔

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے رہنما احسان عطایا نے کہا کہ غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کی کوئی بھی فتح محض ایک سراب اور وہم ہے۔

عطایا نے کہا کہ مزاحمت دشمن کا مقابلہ کرنے اور اسے شکست دینے کے لیے اپنی تیاری کے عروج پر ہے۔

احسان عطایا نے کہا کہ صیہونی حکومت غزہ پٹی میں کتنی ہی دور تک گھس جائے، وہ اس دلدل میں دھنس جائے گی جہاں سے وہ بحفاظت باہر نہیں نکل سکے گی۔

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے رہنما نے کہا کہ ہسپتالوں کے نیچے سرنگوں کے دعوے کے جعلی ہونے کی تصدیق کے لیے معائنہ ٹیمیں بھیجی جا سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 30 اسرائیلی قیدیوں کی قسمت کا انحصار جنگ بندی کے بعد باہمی اور جامع مذاکراتی عمل پر ہے۔

ٹیگس