Nov ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • جارح صیہونی فوجیوں اور فلسطینی جوانوں میں شدید جھڑپیں

غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا جہاں فلسطینی جوانوں سے شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غرب اردن کے شہر قلقیلیہ پر صیہونی فوجی جارحیت کے بعد فلسطینی جوانوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئيں اور جھڑپوں کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا۔

فلسطینی مجاہدین نے قلقیلیہ میں صیہونی فوجیوں کی گاڑی کے راستے میں بم دھماکہ بھی کیا ۔ صیہونی فوجیوں نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کر دی جس میں ایک فلسطینی شدید طور پر زخمی ہو گيا۔

غرب اردن کے شہر نابلس میں بھی صیہونی جارحیت کے بعد مختلف علاقوں میں شدید جھڑپیں ہوئیں ۔

ادھر الخلیل میں بھی صیہونی فوجیوں نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک فلسطینی ٹیکسی ڈرائیور کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس میں وہ شہید ہو گیا۔

ٹیگس