جنوبی لبنان پر صیہونی فوجیوں کا ڈرون حملہ
پریس ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان کےعلاقوں پر ڈرون طیاروں سے حملہ کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: غاصب صیہونی حکومت نے اس حملے میں جنوبی لبنان میں الناقورہ اور اللبونہ کے اطراف کے علاقوں کو نشانہ بنایا۔ صیہونی ذرائع کے حوالے سے موصولہ رپورٹ ميں بتایا گیا ہے کہ تحریک مزاحمت کے جوابی حملوں سے خائف ہوکر مقبوضہ شمالی فلسطین میں صیہونی آبادی کے علاقوں میں خطرے کا سائرن بجنے لگا۔ اس رپورٹ کے مطابق مقبوضہ شمالی فلسطین میں ڈرون حملے کی دھمکی ملنے کے بعد مختلف علاقوں میں خطرے کا سائرن بجنے کی آوازیں سنی گئیں۔ حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ غزہ اور جنوبی لبنان کے بعض علاقوں پر صیہونی جارحیت کے جواب میں صیہونی فوجی ٹھکانوں اور صیہونی آبادی کے علاقوں پر حملے کئے گئے۔ ان حملوں کے نتیجے میں غاصب صیہونی فوجیوں اور صیہونی آبادکاروں پر خوف طاری ہوگيا ہے۔