Nov ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۱ Asia/Tehran
  • شام میں امریکی فوجی ٹھکانے پر پھر حملہ

روسی میڈیا اسپوتنک نے رپورٹ دی ہے کہ مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈے کو 4 راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔

سحر نیوز/عالم اسلام: ایک فیلڈ ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ مشرقی شام میں کونیکو آئل فیلڈ میں امریکی فوج کے اڈے کو چار راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسپوتنک خبررساں ایجنسی نے ایک فیلڈ ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ مشرقی شام میں واقع صوبہ دیر الزور میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ کیا گیا ہے۔

اس ذریعے نے کہا کہ اس فوجی اڈے کو جو دیر الزور میں کونیکو آئل فیلڈ میں واقع ہے، چار راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔

اس سے قبل اتوار کی صبح مقامی میڈیا نے مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈوں پر پے درپے حملوں کی خبر دی اور کہا کہ کونیکو میں واقع، واشنگٹن بیس پر کئی راکٹ فائر کیے گئے۔

چند گھنٹے بعد مشرقی شام میں التنف بیس میں غاصب امریکیوں کے ٹھکانوں پر ڈرون حملہ کیا گیا۔

ایک امریکی اہلکار نے حال ہی میں بتایا تھا کہ رواں ہفتے پیر کے روز عراق میں امریکی فوجی اڈے پر مزاحمتی فورسز کے حملے کی خبر دی تھی۔

اس امریکی اہلکار نے مزید کہا کہ گزشتہ روز ہماری افواج پر عراق میں عین الاسد اڈے پر میزائل سے حملہ کیا گیا جس کے دوران 10 فوجی زخمی ہوئے۔

ٹیگس