Nov ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
  • غزہ میں عارضی جنگ بندی کے بعد بےگھر ہونے والے فلسطینیوں کی واپسی کا عمل شروع

غزہ میں 4 روزہ جنگ بندی پر عمل در آمد کے دوران غذائی اشیا، ایندھن اور طبی وسائل کے ساتھ دو سو ٹرک رفح گذرگاہ سے غزہ کے مختلف علاقوں میں پہنچیں گے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غزہ میں عارضی جنگ بندی کے نفاذ کے بعد بےگھر ہونے والے فلسطینیوں نے واپسی کا عمل شروع کر دیا ہے۔

المیادین ٹی وی چینل نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر چار روزہ عارضی جنگ بندی کے سمجھوتے پرعمل درآمد شروع ہونے کے بعد ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ غزہ سے میزائلوں اور دیگر ہتھیاروں کے ساتھ جنگی طیاروں اور ڈرون طیاروں کے انخلا کے بعد صورت حال اور فضا کچھ پرسکون بن گئی ہے ۔

اس رپورٹ کے مطابق غذائی اشیا، ایندھن اور طبی وسائل کے ساتھ دو سو ٹرک رفح گذرگاہ سے غزہ کے مختلف علاقوں میں پہنچیں گے۔

الجزیرہ کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کی واپسی کے عمل میں رکاوٹ پیدا کرتے ہوئے الرنتیسی اسپتال کے اطراف کے علاقوں میں فلسطینیوں پر فائرنگ کی ہے ۔

غزہ میں فلسطینی حکومت کے اطلاع رسانی کے دفتر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ کے عوام اور رہائشی علاقوں پر حالیہ صیہونی جارحیت کے آغاز سے اب تک چودہ ہزار آٹھ سو چوّن فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں بیشتر بچے اور عورتیں شامل ہیں۔ جبکہ چھتیس ہزار سے زائد دیگر زخمی ہوئے ہیں اور سات ہزار، ابھی بھی لاپتہ اور یا عمارتوں کے ملبوں کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔

ٹیگس