Nov ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۵ Asia/Tehran
  • لبنانی مجاہدین نے صیہونیوں کو دندان شکن جواب دے دیا

اسلامی استقامتی فورس نے غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کے جواب میں جنوبی لبنان کے مغربی علاقے سے مقبوضہ فلسطین کی طرف میزائل داغے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: موصولہ رپورٹ کے مطابق اسلامی استقامتی محاذ کے مجاہدین کے میزائل حملوں کے بعد لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی صیہونی بستی مسکاف میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔

دریں اثنا، حزب اللہ لبنان نے حالیہ دنوں میں غزہ پٹی میں غاصب صیہونی حکومت کے ہولناک جرائم اور غزہ شہر میں بہت سے فلسطینیوں کو خاک و خون میں غلطاں کئے جانے کے بعد مقبوضہ فلسطین کے شمال میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس سے اس علاقے کے صیہونی آباد کاروں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

واضح رہے کہ استقامتی محاذ کے حملوں سے ڈر کر دسیوں ہزار صیہونی آباد کار لبنان کی سرحد پر واقع صیہونی بستیوں سے فرار ہوچکے ہیں۔

ٹیگس