صیہونی حکومت کو اردن کا انتباہ، آزاد فلسطینی ریاست کی تشکیل کے بغیر امن قائم نہیں ہوگا
Nov ۲۶, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے کہا ہےکہ اگر فلسطینیوں کو تحفظ نہ ملا تو اسرائیل کو بھی سیکورٹی میسر نہیں ہوگی۔
سحرنیوز/عالم اسلام: اردن کے وزیرخارجہ ایمن الصفدی نے پرتگال کے وزیر خارجہ ژائو کراوینیو اور اسلووینیا کی وزیر خارجہ تانیا فایون سے ملاقات میں کہا کہ بحران کے حل اور آزاد فلسطینی ریاست کی تشکیل کے بغیر امن قائم نہیں ہوگا۔ اردن کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صیہونی حکومت بین الاقوامی قوانین سے بالاتر نہیں ہوسکتی کہا کہ غاصب اسرائیل اپنے ہر سیاسی مخالف پر حملہ کرتا ہے۔ ایمن الصفدی نے صراحت کے ساتھ کہا کہ حالیہ دس برسوں کے دوران فلسطینیوں کا سب سے زیادہ خون رواں سال بہایا گيا۔ واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے گزشتہ ہفتے فلسطین کی استقامت سے شکست کھائی اور اس کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے۔