Nov ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
  • فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی: غاصب صیہونیوں کو دھوکہ دینے کی اجازت نہیں دیں گے

فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی اور اس سے متعلق معاہدے کی شقوں پر عملدرآمد کے بارے میں مزاحمت، غاصب صیہونیوں کو دھوکہ دینے کی اجازت نہیں دے گی۔

سحرنیوز/عالم اسلام: المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک کی قیادت صہیونیوں کے تمام اقدامات پر گہرائی سے نظر رکھے ہوئے ہے اور قابضین کے ہر طرح کے مکر و فریب کی روک تھام کے لئے کسی بھی اقدام سے دریغ نہیں کرے گی۔ جہاد اسلامی نے اس بیان میں مزید کہا کہ مزاحمت، دشمن کو اس بات کی اجازت نہیں دے گی کہ قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں ہونے والے معاہدے میں کسی طرح کی تبدیلی کرے یا اس پر عملدرآمد سے فرار کرے۔ تحریک جہاد اسلامی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حالات مزاحمت کے کنٹرول میں ہیں اور وہ عسکری اور سیاسی دونوں میدانوں میں اس جنگ کو پورے اعتماد اور استقامت کے ساتھ کنٹرول کئے ہوئے ہےغزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت اور مزاحمتی تحریک حماس کے درمیان چار روزہ جنگ بندی جمعہ چوبیس نومبر کی صبح سات بجے شروع ہوئی۔

ٹیگس