Nov ۲۶, ۲۰۲۳ ۲۱:۲۴ Asia/Tehran
  • غزہ کی صورت حال تباہ کن، انروا

فلسطینی پناہ گزینوں کے امور سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے، انروا، نے کہا ہے کہ غزہ کی صورت حال تباہ کن ہے اور علاقے کے لوگوں کو بھوک کے بحران کا سامنا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطینی خبر رساں ایجنسی شہاب کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کے امور سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے (UNRWA) کے مشیر برائے ذرائع ابلاغ عدنان ابو حسنہ نے کہا کہ رفح گزرگاہ سے بھیجی جانے والی امداد غزہ کے لیے کافی نہیں ہے اس لئے ایندھن اور دیگر انسان دوستانہ امداد غزہ بھیجنے کے لئے  "کرم ابو سالم" گزرگاہ کو بھی کھول دینا چاہئے۔"

ابو حسنہ نے کہا کہ ہمیں غزہ میں ضروری خدمات کے شعبوں کو دوبارہ فعال بنانے کے لئے روزانہ 120 ٹن سے زیادہ ایندھن کی ضرورت ہے۔

انروا کے میڈیا ایڈوائزر نے کہا کہ رفح گزرگاہ میں داخل ہونے والے ٹرکوں کا طریقہ کار پیچیدہ ہے اور اس گزرگاہ سے صرف 130 ٹرکوں کا غزہ میں داخل ہونا ممکن ہے جبکہ غزہ کو مسلسل دو ماہ کے لئے روزانہ 200 امدادی ٹرکوں کی ضرورت ہے۔

عدنان ابو حسنہ نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں ایندھن اور گیس کے داخلے کے لیے صیہونی حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور غزہ کی پٹی کے باشندوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے کافی مقدار میں ایندھن کا پہنچنا بہت ضروری ہے۔

 

ٹیگس