Nov ۲۷, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۹ Asia/Tehran
  • فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی: اسرائیل کو فلسطینی مزاحمت کی شرطوں کو تبدیل کرنے کی اجازت نہيں دیں گے

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے ایک رہنما داوود شہاب نے کہا ہےکہ ہرگز غاصب عناصر کو فلسطینی مزاحمت کی شرطوں کو تبدیل کرنے کی اجازت نہيں دیں گے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: داوود شہاب نے الجزیرہ کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ تمام وہ اقدامات جو مزاحمت انجام دے رہی ہے ان کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور وہ ہم آہنگی کے تحت انجام پا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش یہ ہے کہ جنگ بند ہو اور فلسطینیوں کو بے گھر کرنے اور ان کی جبری نقل مکانی کے اسرائیلی منصوبے کو روکا جائے۔ شہاب نے کہا کہ اس بات کی واضح ضمانت ہونی چاہیے کہ اسرائیل اپنے وعدے کی خلاف ورزی کا اعادہ نہیں کرے گا- داوود شہاب نے کہا کہ مزاحمت، سہولت کاروں کی کوششوں کے جاری رہنے کی حمایت کرتی ہے۔
دوسری جانب غزہ میں حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ خلیل الحیہ نے کہا کہ یہ گروپ دیگر اسرائیلی قیدیوں کو بھی رہا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کرتےہوئے کہ ہم قیدیوں کے تبادلے کی شقوں کے پابند رہنے کی کوشش کر رہے ہيں لیکن یہ قابض عناصر ہیں جو جنگ بندی کے نفاذ کی کوئی پرواہ نہیں کرتے۔

ٹیگس