غرب اردن میں صیہونی فوج کی جارحیت، مزید ایک فلسطینی شہید
Nov ۳۰, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran
غرب اردن کے شہر رام اللہ کے مغرب میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے غرب اردن کے شہر رام اللہ کے مغرب میں واقع علاقے بیتونیا میں فائرنگ کر دی جس میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے شہر طولکرم اور اس شہر کے پناہ گزیں کیمپ کو بھی جارحیت کا نشانہ بنایا اور اس شہر کے اسپتال کا محاصرہ کرتے ہوئے کئی فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ کل بدھ کو غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے غرب اردن کے شہر جنین کو بھی جارحیت کا نشانہ بنایا تھا جس میں دو فلسطینی بچے شہید ہوگئے تھے۔