بیت المقدس میں شہادت پسندانہ کارروائی پر جہاد اسلامی کا ردعمل
فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی جرائت مندانہ کاروائی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی موقع ملا صیہونی دشمن کو نشانہ بنایا جائے گا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: جہاد اسلامی تحریک نے جمعرات کو مقبوضہ بیت المقدس میں انجام پانے والی شہادت پسندانہ کارروائی پر ایک مختصر پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صیہونی دشمن کے دہشت گردانہ اور مجرمانہ اقدامات کا جواب دینے سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ جہاد اسلامی تحریک کے بیان میں یہ بات زور دیکر کہی گئی ہے کہ تحریک مزاحمت کے پاس صیہونی دشمن سے مقابلے کے پاس متعدد آپشن موجود ہیں اور کوئی بھی اقدام اسرائیل کی سلامتی کی ضمانت نہیں دے سکتا۔
اس سے قبل فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مقبوضہ بیت المقدس میں جمعرات کی صبح انجام پانے والی شہادت پسندانہ کارروائی کو غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام اور جنین میں بچوں کی شہادت پر فطری ردعمل قرار دیا تھا۔ اسرائيلی اخبار یدیعوت آہارونوت کا دعوی کیا ہے کہ اس کارروائی میں ملوث تینوں فلسطینی صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر شہید ہوگئے۔