طوفان الاقصی میں کتنے صیہونی فوجی ہلاک ہوئے، بالآخر اسرائیل کو بتانا ہی پڑ گیا
Dec ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۴:۰۸ Asia/Tehran
غاصب صیہونی حکومت نے غزہ میں اپنے دو فوجیوں کی ہلاکت اور چار دیگر کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ میں زمینی جنگ میں مزید دو فوجی ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل بدھ کو صیہونی فوج نے غزہ میں اپنے دس فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا تھا۔
صیہونی فوج غزہ میں اب تک اپنے چار سو دس سے زائد فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر چکی ہے۔
ایک صیہونی ذریعے نے بدھ کی رات رپورٹ دی کہ سو فوجیوں کی آنکھوں پر چوٹ آئی ہے جبکہ کچھ فوجی اپنی آنکھوں کی روشنی سے مکمل طور پر محروم ہو چکے ہیں۔
غزہ میں تین ہزار سے زائد صیہونی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے جاری کئے جانے والے اعداد و شمار، ہلاک و زخمی ہونے والے صیہونی فوجیوں کی حقیقی تعداد سے کہیں کم ہوتے ہیں۔