Dec ۰۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
  • غرب اردن میں صیہونی فوج کی وحشیگری، متعدد فلسطینی زخمی

غرب اردن کے علاقوں پر جارح اسرائیلی فوج کے حملوں میں کم از کم اٹھارہ فلسطینی زخمی ہوگئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: اسرائیلی فوج نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب میں غرب اردن کے شہر بیت لحم پر حملہ کرکے اٹھارہ فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔ فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی کی رپورٹ کے مطابق ان میں سے پانچ افراد گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ اس سے قبل فلسطینی ذرائع نے بدھ کو غرب اردن میں کم از کم چار فلسطینیوں کی شہادت کی خبر دی تھی۔ موصولہ رپورٹوں کے مطابق بدھ کے روز ایک چوبیس سالہ نوجوان عبدالناصر مصطفی ریاحی، مشرقی نابلس میں واقع بلاطہ کیمپ میں صیہونی فوج کی گولیوں کا نشانہ بنا اور شہید ہوگیا۔
اسی طرح غرب اردن کے علاقے طوباس کے الفارعہ کیمپ اور طمون ٹاؤن میں صیہونی فوجیوں اور مزاحمتی فورس کے درمیان لڑائی می، سولہ سالہ عبدالرحمن عماد خالد بنی عودہ اور تینتیس سالہ معاذ ابراہیم زہران نامی دو نوجوان شہید ہوگئے۔

ٹیگس