Dec ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۴:۲۶ Asia/Tehran
  • بغداد کے گرین زون میں واقع امریکی سفارت خانے کے قریبی علاقوں پر میزائلوں سے حملہ

عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے کے ارد گرد کے علاقوں پر میزائلوں سے حملہ کیا گيا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عراق کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بغداد کے گرین زون میں واقع امریکی سفارت خانے کے قریبی علاقوں پر میزائلوں سے حملہ ہوا ہے ۔ اس سفارت خانے کے اردگرد سے متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئيں۔ اس موقع پر خطرے کے سائرن بھی بجائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ سفارت خانے کے ارد گرد کے علاقوں پر متعدد میزائل داغے گئے ہیں۔

اس سے قبل عراقی ذرائع ابلاغ نے اربیل میں واقع امریکی فوجی اڈے حریر سے دھماکوں کی آواز سنائی دینے کی خبر دی تھی۔ اس کے چند منٹ بعد عراق کی اسلامی استقامت نے ایک بیان میں کہا تھا کہ مجاہدین نے غزہ کے باشندوں پر صیہونیوں کے مظالم کے جواب میں اربیل ہوائی اڈے میں واقع امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے مقام پر ڈرون حملہ کیا تھا۔

ٹیگس