Dec ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۴:۳۳ Asia/Tehran
  • غاصب صیہونی حکومت کے اشتعال انگیز اقدامات سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے: قطر

قطر کی وزارت خارجہ نے مقبوضہ قدس میں صیہونیوں کے مظاہروں پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسلمانوں اور عیسائیوں کے مقدس مقامات کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کی روک تھام کے لئے اقدام کرے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: قطر کی وزارت خارجہ نے غاصب صیہونی حکومت کی جانب سےمقبوضہ قدس میں مظاہروں کی اجازت دیئے جانےکی بھی مذمت کی ۔ غاصب صیہونی پولیس نے مسجد الاقصی پر اسلامی اوقاف کی نگرانی ختم کئے جانے کے مقصد سے اس مقدس مکان میں انتہا پسند صیہونیوں کو مظاہرہ کرنے کی اجازت دی تھی۔

قطر کی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے اشتعال آمیز اقدامات سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اوران سے خطے میں تشدد کا دائرہ پھیلتا ہے۔

قطر کی وزارت خارجہ نے اس کے ساتھ ساتھ عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مسلمانوں اور عیسائیوں کے مقدس مقامات کے خلا ف صیہونی حکومت کے اقدامات کی روک تھام کے لئے فوری طور پر قدم اٹھائے۔

ٹیگس