ایک گھنٹے میں 6 اسرائیلی فوجی اڈوں پر حزب اللہ لبنان کا حملہ
حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا کہ اس نے صرف ایک گھنٹے میں 6 غاصب اسرائیلی فوجی اڈوں کو نشانہ بنا کر خاصا جانی نقصان پہنچایا ہے۔
سحرنیوز/ عالم اسلام: اعلام الحربی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے چھ الگ الگ بیانات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے جاں بازوں نے آج جعمہ کو دوپہر کے بعد 3 اور 4 بجے کے درمیان غاصب اسرائیلی فوج کے 6 اڈوں پر حملہ کیا ہے۔
حزب اللہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کی دلیرانہ و شرافت مندانہ استقامت کی بدولت حزب اللہ کے جاں بازوں نے غاصب صیہونی حکومت کے 6 اڈوں پر دھاوا بول دیا۔
حزب اللہ لبنان کے بیانات کے مطابق مقبوضہ شبعا میں واقع اور رویسات العالم، الراحب، خربت و العباد اور میتات کے صیہونی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں صیہونی فوج کا خاصا جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔