Dec ۱۱, ۲۰۲۳ ۲۱:۳۱ Asia/Tehran
  • حزب اللہ: نیتن یاہو اور ان کے وزیر جنگ کی دھمکی گيدڑ بھپکی

حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے وائس چیئرمین نے تحریک حزب اللہ اور لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کے وزیر اعظم اور دیگر حکام کی دھمکیوں کو گيدڑ بھپکیوں سے تعبیر کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: العہد نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب سربراہ شیخ علی دعموش نے کہا کہ اسرائیلی دشمن لبنان پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ لبنان کے خلاف نیتن یاہو اور ان کے وزیر جنگ کی دھمکیاں گیدڑ بھپکیاں اور بے سود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن اچھی طرح جانتا ہے کہ ہمیں دھمکیوں کی کوئی پرواہ اور ڈر نہیں ہے کیونکہ ہم میدان اور استقامت کے لوگ ہیں اور 1993 سے 1996 تک کے اور پھر 2006 کے تمام تجربات بھی اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہم ان کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے ہیں اور جب بھی ہم پر حملہ ہوا ہم نے اپنے ملک اور قوم کو کامیابی کا ثمرہ دیا ہے۔

 

ٹیگس