Dec ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
  • نامہ نگاروں پر صیہونیوں کے حملے کی مذمت، اردن کی وزارت خارجہ

اردن کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں جنوبی غزہ میں قطر کے الجزیرہ ٹی وی چینل کے کیمرہ مین کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں اور نامہ نگاروں پر صیہونی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ پر وحشیانہ حملے اور نامہ نگاروں اور صحافیوں کو نشانہ بنایا جانا، قابل مذمت ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ نامہ نگاروں اور صحافیوں کو نشانہ بنائے جانے کا مقصد، حقیقت کو نشانہ بنانے کے علاوہ ایک ایسی وحشتناک حقیقت کی پردہ پوشی بھی ہے جو غزہ پر صیہونی جارحیت میں سامنے آئی ہے۔ اس ترجمان نے عالمی برادری سے غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں بین الاقوامی قوانین و اصول اور انسان دوستانہ قوانین کی ہونے والی خلاف ورزی روکنے، اور فلسطینیوں، طبی عملے کے افراد نیز نامہ نگاروں اور صحافیوں کی حمایت کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ پریس ذرائع نے رپورٹ دی ہے قطر کے الجزیرہ ٹی وی چينل کا کیمرہ مین جو غزہ پر صیہونی جارحیت میں زخمی ہوگیا تھا شہید ہوگیا۔ اس شہادت کے ساتھ ہی غزہ میں شہید ہونےوالے صحافیوں اور نامہ نگاروں کی تعداد نوے ہوگئی ہے۔

ٹیگس