Dec ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۵:۱۱ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کے ٹھکانوں پر حزب اللہ کے تابڑ توڑ حملے، متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی

حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونیوں کے ٹھکانوں پر شدید حملہ کیا ہے جس میں صیہونی ذرائع نے ایک صیہونی فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی حکومت کے چینل تیرہ نے خبردی ہے کہ ایک صیہونی فوجی حزب اللہ کے حملے میں ہلاک ہوگيا ہے- اس چینل کی رپورٹ کے مطابق یہ اسرائیلی فوجی آج صبح مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع شتولا ٹاؤن میں حزب اللہ کے میزائل حملے میں ہلاک ہوا ہے اور ایک دوسرا فوجی زخمی ہوگیا۔

یہ خبرایسے میں سامنے آئی ہے کہ جب حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ صیہونی فوج اپنے ہونے والے جانی نقصانات کےبارے میں صحیح اعداد وشمار نہیں بتا رہی ہے اور جو اعداد وشمار بتائے جا رہے ہيں اس میں حقیقت نہیں ہے۔

حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے المنارہ پر بھی حملہ کیا ہے کہ جس کی تصاویر بھی اسرائیلی ذرائع نے شائع کرکے خبر دی ہے کہ اس حملے میں صیہونیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے اپنے متعدد بیانات میں کہا ہے کہ یہ حملے غزہ کے عوام اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں انجام پا رہے ہيں اورغزہ کے خلاف جارحانہ حملے جاری رہنے تک یہ حملے بھی جاری رہیں گے-

اسرائیلی اخبار ھاآرتض نے بھی حال ہی میں ایک تحقیق کے بعد کہا ہے غاصب اسرائیل نے زخمی ہونے والے فوجیوں کے بارے میں جن اعداد وشمار کا اعلان کیا ہے وہ ہسپتالوں سے ملنےوالی اعداد وشمار سے مطابقت نہیں رکھتے اور ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد، اعلان شدہ اعداد و شمار سے کہيں زیادہ ہے ۔

ٹیگس