Dec ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۲ Asia/Tehran
  • فلسطین کی تازہ ترین صورتحال، شہداء کی تعداد 21 ہزار 110 ہوگئی

غزہ پر وحشیانہ صیہونی جارحیت بدستور جاری ہے جس میں مزید200 فلسطینی شہید ہوئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت میں اکیس ہزار ایک سو دس فلسطینی شہید اور پچپن ہزار دو سو تینتالیس دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ کل بدھ کو صیہونی حکومت نے تقریبا دو سو فلسطینیوں کو شہید اور تین سو پچیس دیگر کو زخمی کیا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ مشرقی خان یونس میں معن اور عبسان کے علاقے سے چار اور جبالیا کیمپ میں ایک مکان سے بیس فلسطینی شہدا کی لاشیں ملبے سے نکالی گئیں۔

ٹیگس