Dec ۳۰, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۷ Asia/Tehran
  • یمنی فوج ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے: امریکہ کو یمن کی مسلح افواج کا انتباہ

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے امریکہ کو اپنے ملک کے خلاف کسی بھی طرح کی کارروائی کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فوج ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے-

سحرنیوز/ عالم اسلام: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج امریکی دشمن کو اپنے ملک اور عوام کے خلاف کسی بھی طرح کی کشیدگی بڑھانے کے نتائج کی بابت خبردار کرتی ہیں اور اسی طرح ان تمام ممالک کو بھی انتباہ دیتی ہیں کہ جنھیں امریکہ ، صیہونی دشمن کے بحری جہازوں کی حفاظت میں مداخلت کے لئے شامل کرنا چاہتا ہےانھوں نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج اپنے قومی و دینی فرائض کے تحت اپنے ملک کے خلاف کسی بھی طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں اور اس سلسلے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہيں کریں گی۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور فلسطینی عوام پر ظلم کے سلسلے میں ہمارا موقف اصولی اور اٹل ہے اور وہ حالات اور چیلنجوں سے تبدیل ہونے والا نہيں ہےیمن کے سینئرسیاسی رہنما محمد البخیتی نے بھی جمعے کی رات کو کہا تھا کہ یمن کی مسلح افواج امریکہ کا مقابلہ کرنے کی مشتاق ہيں - البخیتی نے کہا کہ یمن جس طرح امریکی الائنس کے خلاف اخلاقی محاذ پر کامیاب رہا اسی طرح اگر اس پر فوجی حملہ ہوا تو بھی وہ کامیاب ہوگایمن کے سیاسی رہنما نے زور دے کر کہا کہ اگر امریکی بحری بیڑوں نے یمن پر حملہ کیا تھا تو انھیں براہ راست نشانہ بنایا جائے گا اور امریکی اس فیصلے کی سنجیدگی سے باخبر ہيں-

درایں اثنا جمعے کو یمن کے مختلف شہروں میں غزہ کے عوام کی حمایت میں مظاہرے ہوئےیمنی عوام نے عرب  اور مسلم امہ سے مطالبہ کیا کہ بڑے پیمانے پر مظاہرے اور ریلیاں نکال کر صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں پر دباؤ ڈاليں- یمنی مظاہرین نے عرب و مسلہ امہ سے اسرائیلی اور امریکی پروڈکٹس کے بائیکاٹ کی بھی اپیل کی

ٹیگس