Dec ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۲ Asia/Tehran
  • شام اور عراق کے سرحدی علاقے البوکمال پر امریکہ کا فضائی حملہ ، پانچ افراد جاں بحق

شام اور عراق کے سرحدی علاقے البوکمال پر آج فضائی حملہ ہوا ہے-

سحرنیوز/ عالم اسلام: میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ یہ حملہ مشرقی شام ميں واقع صوبے دیرالزور کے البوکمال سرحدی علاقے پر ہوا ہے-

صابرین نیوزچینل نے رپورٹ دی ہےکہ یہ فضائی حملہ امریکہ نے کیا ہے ان حملوں میں اب تک پانچ افراد جاں بحق ہوچکے ہيں، ابھی شام کے سرکاری ذرائع نے اس حملے اور اس کے ممکنہ ذمہ دار کے بارے میں کوئی بیان جاری نہيں کیا ہے-

یہ حملہ ایسی حالت میں انجام پایا ہے کہ گذشتہ گھنٹوں کے دوران عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں کو کئی بار راکٹ اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔

ٹیگس