امریکی فوجی اڈوں پر عراق کے مزاحمتی گروہ کا میزائل حملہ
Dec ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۱:۳۶ Asia/Tehran
امریکی فوجی اڈوں پرعراق کی اسلامی مزاحمت کے حملے جاری رہنے کے ساتھ ہی خبری ذرائع نے مشرقی شام اور شمالی عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے کی خبر دی ہے .
سحرنیوز/ عالم اسلام: عراق کے اسلامی مزاحمتی گروہ نے کہا ہےکہ اس گروہ نے جنوبی الحسکہ میں واقع الشدادی شہر میں امریکہ کے فوجی اڈے پر میزائل حملہ کیا ہے۔ اس سے پہلے بھی عراق کی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا تھا کہ اس نے شام میں امریکی فوجی اڈے خراب الجیر پر میزائل داغے ہيں-
اسی طرح عراق کے اسلامی مزاحمتی گروہ نے یہ بھی کہا ہے کہ غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں کے جواب میں اس گروہ کے مجاہدین نے جمعے کی شام کو شمالی عراق میں واقع اربیل میں مقبوضہ حریر فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا ہے- صابرین نیوز کے بھی مطابق حریر نامی امریکی فوجی اڈے کو میزائل سے نشانہ بنایا گيا ہے -