Jan ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۵:۳۰ Asia/Tehran
  • القسام بریگیڈ کی کاری ضرب، 9 اسرائیلی فوجی ہلاک 15 بکتر بند گاڑیاں تباہ

فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران غاصب صیہونی حکومت کو جوابی حملوں اور کارروائیوں میں پہنچنے والے نقصانات کا اعلان کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران غاصب صیہونی حکومت کے جوابی حملوں اور کارروائیوں میں پہنچنے والے نقصانات کے بارے میں اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی پندرہ بکتر بند گاڑیوں کو مکمل یا جزئی طور پر نقصان پہنچایا گیا جبکہ نو صیہونی فوجی افسر اور فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔

صیہونی فوجیوں کے درمیاں دس بم دھماکے بھی کئے گئے جس میں خاصا جانی نقصان ہوا ۔ القسام بریگیڈ نے اسی طرح صیہونی فوجی اڈوں پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا اور صیہونی حکومت کے جنگی ساز و سامان کو نقصان پہنچایا۔ تین علاقوں میں فلسطینی مجاہدین سے ہونے والے جھڑپوں میں بھی صیہونی فوج کو نقصان پہنچا۔

القسام بریگیڈ نے غزہ کے جنوب میں خان یونس کے علاقے میں صیہونی فوج کے راستے میں بارودی سرنگ کا دھماکہ بھی کیا اور التفاح کے مشرق میں نو بکتر بند گاڑیوں کو نشانہ بنایا اور صیہونی فوج کے پیدل دستے پر فائرنگ کی اور ان کارروائيوں میں بھی کئی صیہونی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے۔

ٹیگس