Jan ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۴:۵۴ Asia/Tehran
  • بنگلادیش انتخابات: حکمراں جماعت عوامی ليگ نے میدان مار لیا

بنگلادیش کی حکمراں جماعت عوامی ليگ نے عام انتخابات میں سترفیصد سے زیادہ ووٹ لے کر واضح اکثریت حاصل کرلی

سحر نیوز/ عالم اسلام: ڈھاکا سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق بنگلہ دیش میں ہونے والے عام انتخابات میں حکمراں جماعت عوامی لیگ نے مسلسل پانچویں مرتبہ کامیابی حاصل کرلی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ اور اتحادیوں نے پارلیمنٹ کی 300 میں سے 223 نشستیں جیت لیں جبکہ آزاد امیدواروں نے 63 نشستوں پر کامیابی حاصل کی اور جاتیہ پارٹی 11 نشستیں لے سکی۔

بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم کے کیپٹن شکیب حسن نے عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا اور بھاری ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔ عوامی ليگ نے بعض نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے نہيں کئے تھے لیکن پھر بھی اپوزیشن نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا ۔

عام انتخابات میں تقریبا چالیس فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

ٹیگس