غزہ پر وحشیانہ صیہونی بمباری، 17 اور فلسطینی شہید، شہداء کی تعداد 24280 سے زائد ہوگئی
Jan ۱۸, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
جمعرات کی صبح جنوبی غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے میں سترہ افراد شہید ہوئے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: رپورٹوں کے مطابق یہ حملہ مشرقی رفح کے الجنینہ محلے پر ہوا ہے اور اس میں الزاملی فیملی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع نے منگل کو بھی غزہ کے مختلف علاقوں پر حملے جاری رہنے اور ان میں ستائیس فلسطینیوں کی شہادت کی خبر دی تھی۔
غزہ کی وزارت صحت نے اپنے تازہ ترین اعداد و شمار میں اعلان کیا ہے کہ غزہ کے شہداء کی تعداد اب تک چوبیس ہزار دو سو پچاسی ہوگئی ہے جبکہ اکسٹھ ہزار سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہيں۔